لاہور(نیوزڈیسک) لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 121 کا معاملہ ، مسلم لیگ ن کی پارٹی قیادت نے 121کی ٹکٹ سردار ایاز صادق کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔
اس حوالے سے سردار ایاز صادق نے حلقہ این اے 121 سے ٹکٹ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دوست کہہ رہے تھے مجھے ٹکٹ نہیں ملے گا۔ پارٹی قیادت نے یقین دلا دیا ہےکہ این اے 121 سے آپ الیکشن لڑیںگے۔
سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینٹ بنانے کے حوالے سے چلنی والی باتیں ٹھیک نہیں ہیں۔ میںعوامی بندہ ہوں، عوام میں رہنا پسند کرتا ہوں۔خیال رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 121 کی ٹکٹ کے لئے ایاز صادق اور شیخ روحیل اصغر میں کانٹے دار مقابلہ چل رہا ہے۔ شیخ روحیل اصغر بھی ٹکٹ کے حصول کے لئے ن لیگی قیادت سے ملاقات کرچکے ہیں۔
سردار ایاز صادق کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اجلاسوں میں سابق ایم پی اے اور ایم این ایز کو پہلی ترجیح دی جا رہی ہے۔ تاہم ابھی تک کسی کے ٹکٹ کا فائنل نہیں، فائنل ٹکٹ امیدوار خود لے کر جائے تب ہی فائنل ہوگا۔
پیپلز پارٹی کی قیادت بارے ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کے متعلق کوئی ایسی بات نہیں کہنا چاہتا جس سے تعلق خراب ہو، میرے آصف علی زرداری کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ جو کچھ ہوجائے انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔ تحریک انصاف نے الیکشن ملتوی کروانے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف ہوں گے اور شہبازشریف کی بھی یہی خواہش ہے۔آنے والا سال نوازشریف کی وجہ سے بہترین سال ثابت ہوگا۔ پارٹی جس کو ٹکٹ دے گی ، اسے ہی الیکشن لڑنا چاہیے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کئی رہنمائوں کا حلقہ بندیوں اور اتحادی جماعتوں کے ساتھ ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ نئی حلقہ بندیوں اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیگی متاثرین کے لئے مسلم لیگ ن میں اہم فارمولا زیر بحث ہے۔
حلقہ این اے 121: سردار ایاز صادق کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ








