کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (CDA) نے اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کو سیل کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے حکام نے کارروائی کرتے ہوئے رہائش گاہ کو سربمہر کر دیا ہے اور اس گھر کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
سی ڈی اے حکام کا اس کارروائی کے حوالے سے مؤقف ہے کہ گھر کے مالک امان اللہ غیر ملکی شہری ہیں، جنہیں وضاحت کے لیے طلب کیا گیا تھا تاہم وہ طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے، جس کے بعد قانون کے مطابق گھر کو سیل کرنے اور الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا اقدام اٹھایا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:مکہ دفاعی معاہدے کا مشترکہ اعلامیہ پاکستان کے لیے تاریخی قدم ہے، وزیر دفاع
سی ڈی اے کے مطابق امان اللہ کو 26 نومبر کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا تاہم ان کے پیش نہ ہونے پر گھر کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔








