نادرا (نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی) کی جانب سے پاکستانی خواتین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔
نادرا نے خواتین کو پیغام دیا ہے کہ پاکستا بھر میں تمام نادرا رجسٹریشن سینٹر پر ہر جمعے کو بطور ’یوم خواتین‘ منایا جارہا ہے۔
قومی رجسٹریشن کی خواہشمند خواتین کے اس تمام عمل میں نادرا کے عملے کا ہر ممکن تعاون حاصل رہے گا۔
آفیشل ایکس ہینڈل پر نادرا کی پوسٹ میں خواتین سے کہا گیا ہے کہ اپنے قریبی ترین رجسٹریشن سینٹر کا دورہ کریں اور ترجیحی بنیادوں پر اپنا اندراج کروائیں
Every Friday is Women’s Day at every NADRA Registration Centres nationwide
We are here to assist you in every step of the registration process
Visit your nearest @NadraPak Registration Centre this Friday and get yourself registered on priority
Dedicated to all Pakistani women…
— NADRA (@NadraPak) December 28, 2023
نادرا نے اس اقدام کو تمام پاکستانی خواتین کے نام کرتے ہوئے انہیں پیغام دیا ہے کہ ، ’آپ ہمارا فخر ہیں‘۔
دُنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن ہر سال 8 مارچ کو منایا جاتا جو صنفی مساوات ، تولیدی حقوق اور خواتین کے خلاف تشدد اور بدسلوکی جیسے مسائل کی جانب توجہ دلاتا ہے۔









