اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت پاکستان کی جانب سے افغان سیلاب متاثرین کےلیے دوسری امدادی کھیپ افغانستان کے روانہ کردی گئی۔ تفصیلا ت کے مطابق عوام اور حکومت پاکستان کی جانب سے افغانستان میں سیلاب زدگان کے لئے خصوصی طیارے C-130کے ذریعے دوسری امدادی کھیپ نور خا ن ائیر بیس سے روانہ کردی گئی۔ امدادی کھیپ میں ٹینٹ، خوراک اور ادویات شامل ہیں۔یاد رہے پاکستان نے 3 مئی کو پہلی امدادی کھیپ افغانستان بھجوائی تھی۔









