بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روپے کی بے توقیری کا سلسلہ نہ رک سکا ، انٹربینک میں آج ڈالر ایک روپے 27 پیسے مہنگا ہوا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )  روپے کی بے توقیری کا سلسلہ آج بھی نہ رک سکا ، آج کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے  27 پیسے کا اضافہ ہوا

نجی ٹی وی کے مطابق آج انٹربینک  میں ڈالر ایک روپے  27 پیسے کے اضافے کے بعد  188 روپے 80 پیسے کی سطح پر بند ہوا جبکہ  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 189 روپے 30  پیسے میں فروخت ہو رہا ہے ۔

خیال رہے کہ  16 اپریل سے اب تک ڈالر کی قیمت میں  7 روپے  25 پیسے اضافہ ہو چکا ہے ۔