بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جی ایچ کیو پر حملہ کیس: عدالت نے عمران خان کو 9 جنوری کو طلب کرلیا

 

راولپنڈی : انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو 9 جنوری کو طلب کر لیا۔

بانی پی ٹی آئی پر 9 مئی کے واقعے میں جی ایچ کیو پر حملے اور لوگوں کو اکسانے کے مقدمات درج ہیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے عمران خان کو 9 جنوری کو طلب کرلیا۔

خیال رہے کہ عمران خان ان دنوں پنڈی کی اڈیالا جیل میں قید ہیں۔