پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی کو آسٹریلیا کے دورے کے دوران ایک تماشائی کی جانب سے اس وقت تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب وہ تماشائیوں کو اپنا آٹوگراف دے رہے تھے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی 3-0 سے شکست کے بعد حسن علی تماشائیوں کو آٹوگراف دے رہے ہیں کہ اس دوران ایک تماشائی حسن علی کا نام پکارتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’حسن آو میں تمہیں کیچ پکڑنا سکھاوں‘۔
جس پر حسن علی غصے میں آگئے اور فوراً تماشائی کی جانب بڑھتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’ضرور، یہاں آؤ، مجھے کیچ پکڑنا کون سکھائے گا؟‘
A Pakistani fan to Hasan Ali
"Let me teach you how to catch a ball."#PAKvsNZ #PakistanCricketTeam pic.twitter.com/ZOBHicClqC
— Anas Kamboh (@Akcricket3) January 7, 2024
یاد رہے کہ حسن علی کو 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلوی میتھیو ویڈ کا کیچ چھوڑنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اس وقت آسٹریلیا کو آخری 10 گیندوں پر جیت کے لیے 20 رنز درکار تھے، شاہین شاہ آفریدی اچھی بولنگ کا مظاہرہ کر رہے تھے اور ایسا محسوس ہوتا تھا کہ یہ میچ آخری اوور کے سنسنی خیز مراحل تک جائے گا اور مداحوں کو پاکستان کے جیتنے کی امید تھی۔
تاہم اس دوران میتھیو ویڈ نے جارحانہ شاٹ کھیلا اور گیند ہوا میں بلند ہوئی، ایسا محسوس ہوا کہ یہ چکھا ہوجائے گا لیکن فریم میں حسن علی آئے اور انہوں نے ایک آسان کیچ چھوڑ دیا تھا۔
کیچ ڈراپ ہونے کے بعد میتھیو نے شاہین کی گیند پر 3 لگاتار چھکے برسائے اور اس کے نتیجے میں پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔
Oh i think so today the title of 'man of
the match' is for Hasan ali sir. pic.twitter.com/s9SpLM8atF— Obi-Wan kanobi (@sid_dhamankar) November 11, 2021









