بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ میں کشمالہ طلعت فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں

انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں کھیلے جانے والے ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی کشمالہ طلعت فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں

نجی ٹی وی ٹی وی کے مطابق کشمالہ طلعت نے 10 میٹر ائیر پسٹل میں 575 لے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، اگر وہ میڈلز جیتنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں تو اولمپکس کوٹہ حاصل کرلیں گی۔

مینز کے 10 میٹر ائیر پسٹل میں پاکستان کے گلفام جوزف بھی فائنل میں پہنچے تھے لیکن کامیابی حاصل نہ کرسکے، وہ پہلے ہی اولمپکس کوٹہ حاصل کرچکے ہیں، فائنل راؤنڈ میں گلفام جوزف ساتویں پوزیشن پر رہے۔