اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیا ہے۔
اپنے بیان میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان نے سپہ سالار کا نام لیا تو ان کا اشارہ بھی سپہ سالار ہی کی طرف تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان مثال دے رہے ہیں کہ ان کے ساتھ غداری ہوئی، تو یہ غداری شہبازشریف تو کر نہیں سکتے، غداری تو وہی کرے گا جو ان کے ساتھ کام کررہا ہوگا۔
واضح رہے کہ جہلم جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ وعدہ ہے سندھ کو میں نے آصف زرداری سے آزاد کرانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری تم اور تمہارا بیٹا، تیار ہوجاؤ میں سندھ آرہا ہوں، میں نے کہا تھا اقتدار سے نکلوں گا تو زیادہ خطرناک ہوں گا۔








