بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

باجوڑ میں گاڑی پر بم دھماکا، 2 افراد زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل اتمانخیل علیزئی ڈاگ میں گاڑی پر بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

خیبر پختونخوا پولیس نے بتایا کہ دھماکا قبائلی رہنما میاں حضرت گل نامی شخص پر ہوا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے خار ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔