بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

20مئی سے پہلے الیکشن کرانے کا اعلان ہونا چاہیے،فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہاکہ ہم الیکشن کمیشن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرنے جارہے ہیں،الیکشن کمیشن میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کی نمائندگی نہیں ہے،سندھ سے الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کے خلاف ریفرنس دائر کررہے ہیں،

بدھ کوالیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیراطلاعات کاکہناتھاکہ الیکشن کمیشن پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کے خلاف پارٹی بنا ہوا ہے،بیرون ملک پاکستانیوں کو حق سے محروم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،آج ڈالر 190روپے پر پہنچ گیا ہے،رانا ثنا اللہ دھمکیوں پر حکومت چلانے کی کوشش کررہے ہیں،

انہوں نے کہاکہ سیاسی بحران کی بڑی وجہ الیکشن کمیشن کاغیرفعال ہوناہے،سیاسی قیادت کاچیف الیکشن کمشنرپراعتمادصفرہوچکاہے،چیف الیکشن کمشنرکوچاہیےن لیگ میں کوئی عہدہ لےلیں،الیکشن کمیشن پارٹی بناہواہےاس کااظہارعمران خان بارہاکرچکےہیں،اداروں کافرض میں معاشرےمیں بیلنس قائم رکھیں،20مئی سے پہلے الیکشن کرانے کا اعلان ہونا چاہیے