بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نام نہاد سروے عوام کو گمراہ کرنے اور دھوکہ دینے کا حربہ ہے،پی پی

اسلام آباد (اصغر چوہدری)ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نام نہاد گیلپ سروے پٹی ہوئی کمپنی کی میڈیا مارکیٹنگ کے سوا کچھ نہیں، نام نہاد سروے عوام کو گمراہ کرنے اور دھوکہ دینے کا حربہ ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ فیصل آباد میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کامیاب ترین جلسہ ہواؤں کا رخ اور مقبولیت کا تعین کر رہا ہے۔
پیپلزپارٹی کے ترجمان نے کہا کہ عوام میں مقبول کوئی لیڈر دوسری پارٹیوں سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کی منتیں نہیں کرتا کیونکہ انہیں اپنی شکست کا خوف لاحق ہوتا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اس وقت صرف چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری عوامی منشور کے ساتھ عوام کے درمیان ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جنگ غربت، بیروزگاری اور مہنگائی کے خلاف ہے۔