بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

احسن اقبال بریت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کےنیب کیخلاف غیر معمولی ریمارکس

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)اسلام آبادہائی کورٹ کی بیٹ کور کرنے والے ایک صحافی ثاقب بشیر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی احسن اقبال کی ناروال سپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں بریت کی درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے غیر معمولی ریمارکس سامنے آئے ہیں ۔ انہوں نے لکھا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمار کس دیتے ہوئے کہا کہ کیا نیب بریگیڈیئر اسد منیر کو واپس لا سکتا ہے؟ کیا نیب احد چیمہ جیسے افسران کے نقصان کا ازالہ کر سکتا ہے جس کے اثرات بیوروکریسی پر ہوئے کون ذمہ دار ہو گا؟