رحیم یار خان (ممتازنیوز)حلقہ پی پی 262 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سابق چیئرمین بلدیہ میاں اعجاز عامر نے پارٹی ڈسپلن کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے پی پی 262 چوہدری محمد عمر جعفر کے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سنیئرمرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال، بیگم عشرت اشرف، مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی میاں امتیاز احمد، سابق ایم پی اے و صوبائی وزیر چوہدری شفیق، سابق ایم پی اے محمود الحسن چیمہ اور حاجی محمد ابراہیم سمیت مسلم لیگی عہدیداران اور ورکرز کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال اور بیگم عشرت اشرف نے میاں اعجاز عامر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میاں اعجاز عامر صاحب نے پارٹی ڈسپلن کی پاسداری کرتے ہوئے جس فراخدلی کا مظاہرہ کیا ہے بلاشبہ اس سے مسلم لیگ ن مضبوط ہو گی۔ ہم سب نے ہمیشہ پارٹی پالیسی اور پارٹی قیادت کے فیصلہ پر عمل درآمد کیا ہے جس کی مثال اور میاں اعجاز عامر نے بھی پیش کی ہے۔
پی پی 262 : ن لیگ کے اعجاز عامر پارٹی امیدوار چوہدری محمد عمر جعفر کے حق میں دستبردار








