سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان الاٹ کیے جانے سے متعلق پشاورہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت آغاز ہوگیا۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے، بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس محمد علی مظہر اورجسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔
گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سماعت صج صبح 10 بجے تک ملتوی کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن درست قرارپائے تو انہیں بلے کے انتخابی نشان سمیت سب کچھ ملے گا۔ چیف جسٹس نے اس حوالے سے ریمارکس دیے تھے کہ قانون کے مطابق پہلے قانونی انداز میں پارٹی الیکشن کروائیں،انتحابی نشان بعد کی بات ہے۔
آج سماعت کے آغاز پرپی ٹی آئی کے وکیل حامد علی خان اورعلی ظفرروسٹرم پرآگئے۔ علی ظفر نے کہا کہ درخواست میں ایک سے8 تک جوفریقین ہیں ان کی نمائندگی کررہاہوں،میری 5 گزارشات ہیں جن پر اپنےدلائل مرکوزرکھوں گا۔ الیکشن کمیشن کےپاس اختیارنہیں کہ وہ وہ انٹراپارٹی الیکشن کوکالعدم قراردے۔









