بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مقبول گانے پسوڑی پر امریکی جریدے کا آرٹیکل

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستانی کوک اسٹوڈیو سیزن 14کے مشہور گانے پسوڑی نے جہاں پاکستان سمیت بھارت میں مقبولیت حاصل کی وہیں پر اب یہ گانا یورپ میں بھی مقبول ہوا اور تاحال سوشل میڈیا پر گانے چرچے جاری ہیں ۔کوک سٹوڈیو سیزن 14 کا گانا پسوڑی رواں سیزن کے مقبول ترین گانوں میں سرفہرست تھا۔ اسپاٹی فائی کے گلوبل وائرل 50 گانوں میں پاکستانی گلوکار علی سیھٹی اور شے گل کا گایا ہوا گانا تیسرے نمبر پر ہے۔اس گانے کو یوٹیوب پر اب تک 10 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے اور اس گانے کی دھوم نہ صرف پڑوسی ملک انڈیا میں بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی سنائی دے رہی ہے تاہم ایک بار پھر سوشل میڈیا پر گانے کے چرچے اس وقت شروع ہوئے جب امریکی جریدے نے اس گانے کے حوالے سے ایک آرٹیکل شائع کیا۔گزشتہ روز دا نیویارکر نے علی سیٹھی کو اپنے نئے آرٹیکل کا عنوان قرار دیتے ہوئے پسوڑی نامی گیت کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔واضح رہے کہ پسوڑی پاکستان کی تاریخ میں پہلا گانا ہے جو اتنی کم مدت میں 100ملین بار دیکھا جاچکا ہے۔