بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شان مارش کا پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹر شان مارش نے پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر شان مارش نے بگ بیش لیگ ( بی بی ایل ) کے رواں سیزن کے دوران پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا ہے اور انہوں نے سڈنی تھنڈر کے خلاف ہونے والا میچ اپنے کیریئر کا آخری میچ قرار دیا ہے۔

ریٹائرمنٹ سے متعلق اپنے بیان میں مچل مارش کا کہنا تھا کہ مجھے بی بی ایل میں رینیگیڈز کیلئے کھیلنا پسند ہے اور میں گزشتہ پانچ برسوں میں کچھ عظیم لوگوں سے ملا جن کے ساتھ میں نے دوستی کی ہے جو کہ زندگی بھر قائم رہے گی۔

مارش 2019-2020 کے سیزن کیلئے پرتھ سکارچرز کے ساتھ شاندار اسپیل کے بعد رینیگیڈز میں چلے گئے تھے جہاں انہوں نے اپنی ٹیم کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا۔

خیال رہے کہ 40 سالہ ٹاپ آرڈر بیٹر انڈین پریمئر لیگ ( آئی پی ایل ) میں کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔