بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران کیخلاف عدم اعتماد:  اعجاز الاحسن اور مظاہر نقوی  ،باجوہ کے پاس کیوں گئے؟اہم انکشافات سامنے آگئے

اسلام آباد(ممتازنیوز) سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک آئی توسپریم کورٹ کے حال ہی میں مستعفی ہونے والے ججز اعجاز الاحسن اور مظاہر علی اکبر نقوی ا س وقت کے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے پاس گئے اور درخواست کی کہ تحریک رکوائی جائے، یہ دعویٰ سینئر صحافی حسنات ملک نے ایک ٹی وی پروگرام میں کیا۔ سینئرصحافی کے مطابق اعجازالاحسن پچھلے دو ،تین ماہ سے پریشان نظر آرہے تھے،وہ ماضی کی اسٹیبلشمنٹ کی آنکھ کا تارا رہے، اعجاز الاحسن اور مظاہر علی اکبر نقوی اس وقت کی رجیم کے اتنے قریب تھے کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک رکوانے کی سفارش لے کر جنرل باجوہ کے پاس گئے اور وہاں کھانابھی کھایا،پانامہ میں جو کچھ اعجازالاحسن نے کیاوہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں،پی ٹی آئی سے ان کی رغبت بھی اوپن سیکرٹ تھی اسی رغبت کی بناپرانہوں نے اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بھی فیصلے کئے فوجی عدالتو ں میں سویلینز کے ٹرائل کے کیس میں انہوں نے 46 سالہ پراناقانون غیرقانونی قراردے دیا۔