اسلام آباد ( ممتازنیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما اور حلقہ این اے 56 کے امیدوار شہریار ریاض نے کہا ہے کہ سیاسی فرعونوں کو 8 فروری کے انتخابی عمل ہم ووٹ کی طاقت سے نشان عبرت بنادیں گے، شکست ہماری حریف جماعتوں کا مقدر بننے گئی اور ہم ملک اور قوم کی تقدید بدلیں گے ،عوام اس بار اپنے بھاری مینڈیٹ سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوراوں کو عظیم کامیابی سے ہمکنار کر کہ ایک نئی تاریخ رقم کردیں گے۔
پیر کو اپنےحلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے شہریار ریاض نے کہا کہ پی ڈی ایم کے سیاسی ٹولے نے ملک اور قوم دونوں کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کرکے قوم کوغربت ،بھوک ،افلاس اور بے روزگاری کی دلدل میں پھینک دیا گیا تھا ہماری جماعت ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور قوم کو مشکلات اور مسائل سے نجات دلاسکتی ہے جس کے لیے عوام کو اپنے ووٹ کی طاقت سے 8فروری کو مینار کے نشان پر اپنی مہر لگانا ہوگی، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ہوگا۔
شہریار ریاض نے کہا کہ 8 فروری کے انتخابی معرکے میں ریاست اور معیشت کو شدید نقصان پہنچانے والوں کو عوام معاف نہیں کریں گے، پوری قوم اپنے ووٹ کی طاقت سے ہماری جماعت کو بھاری مینڈیٹ سے نوازے گی ،ہماری قیادت نے ریاست کو بچانے اور عوام کی تقدید بدلنے کے سیاسی میدان میں اپنے امیدوار اتارے ہیں ،ہم قومی ترقی اور عوامی خوشحالی کی ایک نئی تاریخ رقم کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ ہماری سیاسی حریف جماعتوں نے معاشی بدحالی سے ملک کو دوچار کیا، قرضوں، کرپشن اور کک بیکس کے ذریعے ملک کو معاشی اور اقتصادی بحران سے دوچار کیا ، یہ ظلم نہیں بلکہ عوام سے اختیار اور انصاف چھین کر جمہوریت، حکومت اور ریاست کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا ،یہ ایسے داغ ہیں کہ جس نےقومی ترقی کو پروان نہیں چڑھنے دیا آج بنگلہ دیش کاٹن برآمدات میں چین کو بھی پیچھے چھوڑ چکا ہے، ناکام سیاستدانوں اور حکمرانوں نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا اور نہ سیکھنے کا کوئی ارادہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ فسطائیت نے عوام میں نفرت، تقسیم اور مفادات پروان چڑھائی، ایک ھی طبقہ اقتدار اور ملک کے وسائل لوٹتا رہا، انہوں نے واضح کیا کہ ہم عوامی ووٹ کی طاقت سے ایوان اقتدار میں پہنچیں گے، عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے، غربت ، بے روزگاری کا خاتمہ کرینگے ، تعلیم اور صحت کی سہولیات عام کرینگے۔
انہوں نے کہاکہ علاقے کے عوام کا معیار زندگی بلند کرینگے تاکہ عوام سکھ سانس لے سکیں، نوجوان خواتین و حضرات کو اپنے اپنے ووٹ کہ ذریعے ہماری جماعت کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے آ گے آنا ہوگا۔
اس موقع پر مختلف یونین کونسلوں اور علاقے کے معززین نے اپنے خطاب میں شہر یار ریاض کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے 56 میں کامیابی شیریار ریاص کا مقدر بننے گی اور حلقے کے عوام ا ن کے ساتھ کھڑے ہیں,8 فروری کے الیکشن میں عوام اپنے بھاری مینڈیٹ سے شہریار ریاض کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کر کہ ایک نئی تاریخ رقم کریں گے۔
سیاسی فرعونوں کو 8 فروری کے انتخابی عمل ہم ووٹ کی طاقت سے نشان عبرت بنادیں گے،شہریار ریاض








