اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پی کے 7 سوات کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق خالی نشست پر 26 جون کو پولنگ ہو گی، امیدواران کاغذات نامزدگی 19 تا 21 مئی تک جمع کرا سکیں گے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 22 مئی کو امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی۔واضح رہے کہ نشست اے این پی کے وقار خان کی موت کے باعث خالی ہوئی تھے۔
پی کے 7 سوات کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری








