لکی مروت کے تھانے غزنی خیل پر شدت پسندوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔
ڈی پی او طارق حبیب کے مطابق دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز اور بھاری اسلحہ سے تھانے پر فائرنگ کی۔
طارق حبیب کا کہنا ہے کہ پولیس سے شدید فائرنگ کے تبادلےکے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے۔
ڈی پی او نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں، ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔








