اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی راہنما اکبر ایس بابر نے کہاہے کہ پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کے عدالتی فیصلے پر انسانی حقوق کمیشن کاتنقیدی بیان جانبدارانہ ہے، چیئرمین ایچ آر سی پی کو لکھے گئے خط میں اکبر ایس بابر نے سوال کیا کہ لاکھوںپی ٹی آئی ارکان کے بنیادی حقوق چھین لینا کیا آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی نہیں ؟ جعلی انتخابات کے ذریعے لاکھوں پی ٹی آئی ارکان کو اپنی قیادت چننے کے حق سے محروم کردیاگیا، غیرمنتخب قیادت لاکھوں پارٹی ارکان کو زبردستی ان کے قیادت منتخب کرنے کے جمہوری حق سے کیسے محروم کرسکتی ہے؟ ۔انہوں نے کہاکہ جعلی انتخابات کرانے والی غیرمنتخب قیادت سے کیسے توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ پاکستانی شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے گی، انسانی حقوق کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 17 کی امتیازی ویک طرفہ تشریح کرکے بدنام زمانہ نظریہ ضرورت کو زندہ کیا۔ اکبرایس بابرنے کہاکہ بدنام زمانہ نظریہ ضروری نے پاکستان کو مکمل جمہوری حکمرانی کی منزل کی طرف جانے سے نقصان پہنچایا، بنیادی انسانی حقوق کا اصول رنگ ونسل، مذہب، عقیدے، صنفی تفریق ، تعداد اور سیاسی وابستگیوں سے آزاد ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ بنیادی انسانی حقوق کا اصول کسی امتیاز یا تعصب کے بغیر لاگو کیاجاتا ہے،خط میں کہاگیاکہ انسانی حقوق کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے مقدمے اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے بنیادی وجوہات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے تھا، انسانی حقوق کمیشن نے پی ٹی آئی سے بلے کا نشان چھیننے کو بنیادی انسانی حقوق اور آرٹیکل 17 کے منافی قرار دیا تھا بنیادی حقوق کے بارے میں ایچ آر سی پی کی امتیازی سوچ پر حیرانگی ہے، انسانی حقوق کے تمام تصور کو امتیازی ویک طرفہ انداز میں پیش کیاگیا
پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کے عدالتی فیصلے پر انسانی حقوق کمیشن کاتنقیدی بیان جانبدارانہ ہے،اکبر ایس بابر








