بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایرانی حملہ، نگران وزیر اعظم نے سوئٹزر لینڈ کا دورہ مختصرکردیا،کل وطن واپس پہنچیں گے

اسلام آباد: بلوچستان میں ایران کے میزائل و ڈرون حملے کے بعد پیداہونے والی صورتحال کے پیش نظر نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے سوئٹزر لینڈکا دورہ مختصرکردیااور وہ کل (جمعرات) کو وطن واپس پہنچ رہے ہیں، وزیراعظم کو وطن واپسی پرمتعلقہ حکام بلوچستان میں ایران کے میزائل و ڈرون حملے سے متعلق بریفنگ دیں گے جب کہ قومی سلامتی کمیٹی کاہنگامی اجلاس بھی بلائے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ نگران وزیراعظم ڈیووس میں  ورلڈ اکنامک فورم کے 54ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کےبعد 15 جنوری کو سوئٹزرلینڈ پہنچے تھے اور ان کا یہ دورہ 19 جنوری تک شیڈول تھا۔