بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیف الیکشن کمشنر کے نام سے جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹ کا انکشاف

 

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام سے جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹ کا انکشاف ہوا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق جعلی اکاؤنٹ میں چیف الیکشن کمشنر کا نام اور تصویر استعمال کی گئی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نےکہا کہ عوام جعلی پیغامات اور جھوٹے پروپیگنڈے سے ہو شیار رہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن نےکہا کہ عوام چیف الیکشن کمشنر سے منسوب جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس اور پروپیگنڈا نظر انداز کریں۔