بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق چیئرمین پی ٹی ائی کا ایران سے متعلق بیان  غداری   ہے،راناثنااللہ

 

لاہور(ممتازنیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خاں نےسابق چیئرمین پی ٹی ائی کے ایران سے متعلق بیان کو غداری قرار دےدیا۔اپنے ایک بیان میں راناثنااللہ نے کہاکہ اسرائیل اور بھارت سے چندہ لینے والے نے یہی بیان دینا تھا ،یہ غدار پاکستان پر چار سال تک وزیراعظم مسلط رہا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پر حملے کی مذمت کرنے کے بجائے پاکستان کی خودمختاری کے حق پر کمپرومائز کرنے کا بیان ہے یہ پاکستان کے بجائے دہشت گردوں کے ساتھ کھڑا ہے اسے پاکستانی بچوں کی شہادت کا غم نہیں، دہشت گردوں کے مارے جانے کا غم ہے، اس سوچ پر لعنت ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ بیان کوئی محب الوطن پاکستانی نہیں صرف دہشت  گردوں کا ترجمان کر سکتا ہے ،9 مئی کے مجرم کے خلاف اس بیان پر پاکستان سے سنگین غداری کا مقدمہ درج ہونا چاہیے