لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی خود مختاری پر حملے کا ایران کو منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری پر حملے کا منہ توڑ جواب دینے پر ہم سب افواج پاکستان کو خراج تحسین کرتے ہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ خفیہ معلومات اور پیشہ وارانہ قابلیت پر مبنی بروقت کاروائی قابل داد ہے، اللّہ ہمارے ملک کو سلامت رکھے۔








