اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ لاپتہ افراد کمیٹی کی سربراہ ماہ رنگ بلوچ نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کے ایران کے صوبے سیستا ن میں کئے گئے حملے میں مارے جانیوالے افراد ہمارے ہیں اور ان کے لواحقین یہاں دھرنے میں موجود ہیں ۔گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر ) پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بلوچ لاپتہ افراد کمیٹی کی سربراہ ماہ رنگ بلوچ نے اعتراف کیا ہے کہ کہ ایران میں جو لوگ مرے ہیں ان کے لواحقین یہاں دھرنے میں موجود ہیں۔ماہ رنگ بلوچ کا یہ اعتراف ایسے وقت میں سامنے آیا جب ایران نے پاکستانی کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی اور ایک گھر کو نشانہ بنایا جس میں دو معصوم بچے شہید ہوئے ۔اس کے جواب میں پاکستان نے گزشتہ روز جوابی کارروائی کی جس میں 7 دہشتگرد مارے گئے ۔ گزشتہ چند ہفتوں سے پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سینکڑوں بلوچ مظاہرین احتجاج بھی کر رہے ہیں اور ان میں خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔ ان مظاہرین کا دعویٰ ہے کہ بلوچستان میں شہریوں کو جبری طور پر لاپتا اور ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے لیکن حکومت ان الزامات کو مسترد کرتی ہے۔
ماہ رنگ بلوچ
ایران میں مارے جانے والے افرادہمارے ،لواحقین یہاں دھرنے میں ہیں ،ماہ رنگ بلوچ








