بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان نے ایران کو سٹرٹیجک غلطی کی سزادیدی

اسلام آباد(طارق محمود سمیر) ایران اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی ایک نیا رخ اختیار کر گئی، پاکستان کی طرف سے بھرپور ، مؤثر اور ٹارگٹڈ جواب دیاگیا ہے،جس کے نتیجے میں بلوچستان میں علیحدگی پسند دوتنظیموں کے اہم عہدے دارہلاک ہوگئے ہیں اور ایران کے صوبے سیستان کے گورنرنے بھی اس بات کی تصدیق کی ہیکہ پاکستان کی طرف سے کئی گئی کارروائی میں کوئی ایرانی ہلاک نہیں ہوا بلکہ دہشت گرد نشانہ بنے ہیں،ایران کی طرف سے گزشتہ روز پاکستان کی فضائی حدود اور خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ،پاکستان کی حکومت اس بات کا انتظارکرتی رہی کہ ایران کسی موقع پر اپنی ندامت کا اظہار کرے لیکن ایسا نہیں ہوا اور ایران کے وزیردفاع نے وہی لب ولہجہ اختیارکیاجس طرح کا لب و لہجہ پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کے وزیردفاع اور وزیرخارجہ استعمال کرتے ہیں جس کیبعد سول اور عسکری قیادت نے ایران کے اندردو علیحدگی پسند تنظیموں بی ایل ایف اور بی ایل اے کے ٹھکانوں کو انٹیلی جنس انفارمیشن پر ٹارگٹڈ نشانہ بنایا ،اس حملے میں ڈرونز،راکٹوں ،بارودی سرنگوں اور اسٹینڈ آف ہتھیاروں کا استعمال کیاگیا، آئی ایس پی آر نے بھی اس کی تفصیلات جاری کی ہیں جس کیمطابق پاک فوج کے حملوں میں مارے جانے والے دہشت گردوں میں دوستا عرف چیئرمین،بجر عرف صووت،ساحل عرف شفق ،اصغر عرف بشام اور وزیرعرف وضی شامل ہیں، آئی ایس پی آر نے جو اہم اعلان کیاہے کہ وہ یہ ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت ہونی چاہئے جو پاکستان کی طرف سے اس بات کا واضح اشارہ ہیکہ وہ ایران کے ساتھ کشیدگی مزید بڑھانانہیں چاہتا،پاکستان اور ایران کے درمیان 2013 میں ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت دہشت گردی کی روک تھام کے لیے دونوں ممالک مشترکہ کوششیں کریں گے،سفارتی سطح پر آگاہ کیاجائے گااور انٹیلی جنس بنیادوں پر بھی معلومات کا تبادلہ کیاجائے گا لیکن ایران نے ایسا نہیں کیااور اس معاہدے کی بھی خلاف ورزی کی گئی، اگرماضی میں دیکھاجائیتو اس سے پہلے بھی ایران کئی مرتبہ بارڈر پر کارروائیاں کرچکاہے،پاکستان نے ہمیشہ ضبط وتحمل کا مظاہرہ کیا،غورطلب بات یہ ہیکہ ایران نے 48 گھنٹے کے اندر تین اسلامی ممالک عراق،شام اور پاکستان میں کارروائیاں کیں،حالانکہ ایران اپنے سخت بیانات کے ذریعے کبھی واشنگٹن کو للکارتا ہے توکبھی اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی باتیں کرتا ہے لیکن اس کے میزائلوں کا رخ تل ابیب کے بجائے اسلام آباد کی طرف ہوناایک لمحہ فکریہ اورایران کی بڑی سٹریٹجک غلطی ہے،اس ساری صورت میں چین دنیا کاواحد ملک ہے جس نے بروقت بیان دیااور دونوں ممالک میں ثالثی کی پیشکش کی ،علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف انتخابی مہم چلانے کے لیے میدان میں نکل آئے ہیں حافظ آبا د میں پہلے جلسے سے خطاب کیا جس میں مسلم لیگ(ن) کے حامیوں کی بڑی تعدادشریک ہوئی،بلاشبہ اسے کامیاب جلسہ قراردیاجاسکتاہے،توقع کی جارہی تھی کہ نوازشریف اپنی تقریرمیں پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے اپنامنصوبہ اور بیانیہ دیں گے،نوازشریف کو نوٹس بھی تیارکرکے دیئے گئے تھے اور جب وہ ڈائس پرآئے تو ان کے ہاتھ میں ایک کاغذ تھا جس میں انہوں نے ووٹ کو عزت دو، خدمت کو ووٹ دو کے نعرے بھی لگوانے تھے لیکن وہ عوام کا جم غفیر دیکھ کر اس کاغذ کی طرف دیکھ نہیں سکے،مختصرتقریرکی جس میں انہوں نے سپریم کورٹ کے پانچ سابق ججزکوتنقید کا نشانہ بنایا،مہنگائی اور بے روزگاری ختم نہ ہونے کا ذمہ دار بھی انہیں ہی قرار دیا،نوازشریف کا یہ بھی کہناتھا کہ عوام جھوم رہے ہیں اور وہ بھی جھوم رہے ہیں،روایت سے ہٹ کر نوازشریف کی تقریرپہلے اور مریم نوازکی بعد میں کروائی گئی، مریم نوازنے اپنے خطاب میں نومئی کے واقعات کو ریاست پر حملہ قرار دیا اور کہاکہ مسلم لیگ ن اٹھائیس مئی والی ہے اور عمران خان کے حامی نومئی والے ہیں۔نوازشریف کے آئندہ چند روز میں مزیدجلسے ہوں گے ،ایک اورتوجہ طلب بات یہ ہے کہ ن لیگ کا منشور نجانے کہاں لاپتہ ہوگیاہے، یہ منشور سینیٹر عرفان صدیقی نے تیارکیالیکن ابھی تک اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیاگیا،ن لیگ کی قیادت بلاول بھٹو کے الزامات کا بالکل جواب نہیں دے رہی اور نظراندازکررہی ہے لیکن بلاول بھٹو مسلسل اپنی تقریرو ں میں شیرکوعوام کا خون پینے والاقرار دے رہے ہیں اور تلوار سے شیرکاشکارکرنے کیدعوے کررہے ہیں،لیکن پنجاب کی صورت حال کو دیکھاجائے تو پنجاب میں اصل مقابلہ اور تحریک انصاف کے ان امیدواروں کے درمیان ہے جو آزاد حیثیت سے الیکشن لڑرہے ہیں البتہ جنوبی پنجاب اور دیگر چند حلقوں میں محدود تعداد میں پیپلزپارٹی کے مضبوط امیدوارمیدان میں ہیں،جن میں یوسف رضاگیلانی،مخدوم احمد محمود،راجہ پرویزاشرف اور قمرزمان کائرہ شامل ہیں، جن کی جیت کے امکانات ہیں ۔جو پنجاب جیتتا ہے وہی وفاق میں حکومت بناتاہے فی الحال پنجاب میں ن لیگ سب سے آگے جارہی ہے۔
تجزیہ