اسلام آباد:پاکستان اور ایران نے سفارتی تعلقات بحال کر نے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی اور ایرنی وزیرخارجہ حسین امیر عبدالہیان کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت کے دوران طے پایا۔جلیل عباس جیلانی نے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے ایران کے ساتھ باہمی اعتماد اور تعاون کے جذبے کی بنیادپر کام کرنے کے حوالے سے پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے انسداددہشت گردی کے بارے میں قریبی تعاون اور کشیدگی میں کمی لانے پر اتفاق کیا اور دونوں ملکوں کے سفیروں کو متعلقہ دارالحکومتوں میں واپس بھیجنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان اور ایران کا سفارتی تعلقات بحال کر نے پر اتفاق








