بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ اب ختم ہوچکا، چوہدری سالک

گجرات: مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ اب ختم ہوچکا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ن لیگ نے گجرات میں پارٹی ٹکٹیں نہ دینے کا فیصلہ اپنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے مدمقابل امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ نہ دے کر ہمیں عزت دی ہے۔ شہباز شریف نے ہر معاملے میں ہمیں سپورٹ کیا، ن لیگ سے وہ ہی4 سیٹیں مانگیں جہاں سے ق لیگ جیتی تھی۔

اُن کا کہنا تھاکہ ق لیگ واحد جماعت ہے جس نے پی ڈی ایم کو بالکل تنگ نہیں کیا، میرا فیملی کیساتھ ہی الیکشن ہے جو اچھا نہیں لگ رہا۔

چوہدری سالک نے یہ بھی کہا کہ سیاستدانوں کو اپنی غلطی تسلیم کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایران ایشو پردنیا نے مذمت کی، ہر کوئی چاہتا ہے امن رہے۔