اسلام آ باد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس( ریٹائرڈ) مظاہر علی اکبر نقوی کو بلٹ پروف گاڑی الاٹ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، پہلے انہیں مرسڈیز بینز دی گئی تاہم انہیں وہ پسند نہیں آئی تھی جس کے بعد جیپ دی گئی ۔
ذرائع کے مطا بق سابق جج مظاہر علی اکبر نقوی نے سرکاری بلٹ پروف گاڑی واپس کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق رولز کے تحت بطور جج سپر یم کورٹ وہ بلٹ فروف گاڑی کی الاٹمنٹ کا استحقاق ( Entitlement) نہیں رکھتے تھے تاہم انہوں نے اس کیلئے وزارت داخلہ کو در خواست کی تھی کہ ان کی جان کو خطرہ ہے لہذا انہیں بلٹ پروف گاڑی الاٹ کی جا ئے۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پہلے انہیں مرسڈیز بینز دی گئی تاہم انہیں وہ پسند نہیں آئی تھی جس کے بعد جیپ دی گئی ۔
کابینہ ڈویژن نےرجسٹرار سپریم کورٹ اور وزارت داخلہ کی سفارش پر سابق جج کو گاڑی الاٹ کی تھی۔
سابق جج مظاہر علی اکبر نقوی کو بلٹ پروف گاڑی الاٹ کرنے کا انکشاف








