اسلام آباد(ممتاز نیوز) الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کےلئے مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی اور امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق 139خواتین میدان میں ہیں ، تحریک انصاف کو انتخابی نشان بلہ نہ ملنے کے باعث مخصوص نشستوں میں کوئی حصہ نہیں ملے گا ،مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی طرف سے 56 خواتین کو نامزد کیا گیا ہے جن میں سابق وزیراطلاعات اور پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب،بیگم عشرت اشرف، ذکیہ خان ، عظمیٰ بخاری ، زکیہ خان،حنا پرویز بٹ،سلمہ سعدیہ تیمور،راحیلہ نعیم ،بشریٰ انجم بٹ،ثانیہ عاشق جبین ،سلمیٰ بٹ،کنول پرویز چوہدری،مہوش سلطانہ ،نوشین عدنان،عاصمہ احتشام الحق،کوثرجاوید ،عظمیٰ جبین ،عنبرین اسماعیل،ممتاز بیگم،سنبل ملک حسین،رخسانہ کوثر،شازیہ رضوان،موتیا بیگم،رابیعہ نسیم فاروقی،سونیا عاشیر،عظمیٰ کار دار،صفیہ سعید ،طہ نور،آمنہ حسن،عاصمہ ناز،طاہرہ مشتاق،زیب النساء اعوان،فاطمہ بیگم،قدوس ،بتول،رفعت عباسی،عطیہ افتخار،رُشدا لودھی،سعدیہ مظفر، فضا میمونہ،عابدہ بشیر،مقصوداں بی بی،عامرہ خان،سومیا عطاء،راحت افزا،رخسانہ شفیق،تحسین فواد،فرزانہ عباسی،شگفتہ فیصل،عظمیٰ بٹ، ماریہ طلحہ ،ساجدہ نوید،نسرین ریاض،افشاں حسن، آمنہ پروین،شہیر بانو اورزوبیہ غفورشامل ہیں۔جبکہ پیپلزپارٹی کی طرف سےشازیہ عابد،نیلم جبارچوہدری،نرگس فضا ملک، روبینہ نظر،ثانیہ خان، لبنیٰ طارق،شاہدہ علی، نایاب گوہر جان اورگوہرجمال شامل ہیں ۔تحریک لبیک کی طرف سے سمیرا نورین،زمرد یاسمین رانا، نور فاطمہ، تنزیلہ،ثانیہ شاہیر،رقصیٰ بتول،نائیلہ پروین، راحیلہ،طیبہ نورین، فریحہ عارف،شفقت ناہید،سمیہ عزیز، فرزانہ عمران،شبانہ شوکت،حفیظہ فوزبیدار،مبین اسلم،شگفتہ پروین،مہرین اعجاز،ثوبیہ لیاقت ، فوزیہ پروین،شانزہ اختر شامل ہیں جبکہ جمعیت علمائے اسلام کی طرف سے انیلہ بتول،شازیہ شیرافضل،ثمینہ روہی،روبیہ عالیہ، بشریٰ صدیقہ،فہمیدہ الیاس چوہدری، مزمل طاہر،فاخرہ الیاس،نازیہ توحید اسلم،شاہروز غضنفر،شائستہ شبیر،فرزانہ نوشین، فرحت شمشاد،رومانا تنویر ،خالدہ ارشد،صدف مظفر،مریم جمیلہ، ماہ جبین،محمودہ صدیق،رفعت قیوم پراچہ،زبیدہ شائستہ شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ ق کی طرف سے نامزد خواتین میں تاشفین صفدر،سلمیٰ سعید،سیدہ ثمرین تاج،زاہیر بانو،عنزہ احسان،عزیزہ سعید، ہما شاہنہ،یاسمین خاکوانی،زویہ نعیم،ثنا رزاق اورانیلہ افتخارشامل ہیں ۔استحکا م پاکستان پارٹی کی طرف سے سائرہ احمد،سیدہ سمیرہ احمد،سائرہ،نوین الٰہی،تابندہ ارمغان ملک،ثانیہ عدیل، آمنہ عمران،عروج فاطمہ گیلانی،سعدیہ سہیل رانا،تسکین عمران،ہما اعجاز زمان،غلام قدرت،روبینہ نظر،،جویرہ غضنفر شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے تین خواتین میں خدیجہ مسعود،حافظہ عابدہ رحمن،طیبہ نسرین شامل ہیں ۔جمعیت علمائے اسلام پاکستان کی جانب سے عتیقہ امیر حمزہ،جویرہ ساجد،رابیہ ندیم جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے ام سلمیٰ اورنوشین فاطمہ سرور سرفہرست ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کےلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری








