اسلام آباد(ممتاز نیوز)اسلام آباد کے انڈسٹریل ایریا کے تاجروں کے ایک وفد نے میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کے حکام سے ملاقات کی جس میں مسائل کے حل کےلئے بات چیت کی گئی ۔وفد کی قیادت معروف بزنس مین ناصر قریشی نے کی ،تاجروں کے وفد نے ایم سی آئی حکام کو بتایا کہ انہیں ناجائز طور پر حراساں کیا جارہا ہے اور غیر قانونی نوٹسز جاری کئے جا رہے ہیں ،ایم سی آئی کے ڈائریکٹر نے تاجروں کی شکایات اور تحفظات سننے کے بعد کہا کہ وہ انہیں حل کرنے کی کوشش کریں گے اور اعلیٰ حکام تک تمام مطالبات پہنچائے جائیں گے ،وفد نے ایم سی آئی حکام کو انڈسٹریل ایریا کا دورہ کرنے کی دعوت دی تاکہ وہاں جو مشکلات درپیش ہیں وہ ان کا ازخود جائزہ لے سکیں ۔حکام نے یقین دلایا کہ وہ بہت جلد انڈسٹریل ایریا (ہمک) کا دورہ کریں گے اور تاجروں کی تمام شکایات دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
اسلام آباد کے انڈسٹریل ایریا کے تاجروں کی ایم سی آئی حکام سے ملاقات ،مسائل سے آگاہ کیا








