سرگودھا(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن )کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ سرگودھا سے امیدوار صادق علی کی وفات کا 15 جنوری کو جاری کیا گیا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جعلی ہے۔
اپنے ایک ویڈیو بیان میں محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر الیکشن ملتوی کیا گیا۔
حلقہ این اے 83 اور حلقہ این اے 85 میں الیکشن ملتوی کروانے کی بھونڈی سازش پر بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا کی چیف الیکشن کمشنر جناب راجہ سکندر سلطان راجہ سے اپیل@ECP_Pakistan @ElectionCellGeo pic.twitter.com/PfsvYlgufU
— Mohsin Ranjha (@MNAMohsinRanjha) January 20, 2024
محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا ہے کہ چک 142 جنوبی کے رہائشی آزاد امیدوار صادق علی کینسر کے مریض تھے، این اے 83 ، این اے 85 میں آزاد امیدوار صادق علی کی وفات 2 جنوری کو ہوئی۔واضح رہے کہ سرگودھا میں ایک امیدوار کی وفات کے باعث قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں الیکشن ملتوی کر دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن ان دو حلقوں میں الیکشن کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کرے گا۔








