بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

8 فروری کو ووٹ صرف نوازشریف اور شیر کو ملےگا، مریم نواز


Warning: Trying to access array offset on value of type bool in /home/cn0hgdhfr55b/public_html/dailymumtaz.com/wp-content/themes/dmumtaz/template-parts/content/content-single.php on line 20

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائز مریم نواز نے کہا ہے کہ 8 فروری کو ووٹ صرف نوازشریف اور شیر کو ملےگا۔ حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے معیشت کو تباہ کردیا، 8 فروری کا الیکشن ملک کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

مریم نواز نے حلقہ این اے 119میں انتخابی مہم ٹیم کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں عوام کی خدمت کے لئے نکلی ہوں، نوازشریف کا ترقی کا پیغام ہر گھر تک پہنچائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ این اے 119 کو کبھی نہیں چھوڑوں گی، حلقے کے ہر فرد اور ہر گھر کی ترقی میری ذمہ داری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ظلم و جبر کے دور میں آپ نے میرا ساتھ دیا، ملک وقوم کی خدمت کی ایک نئی تاریخ رقم کرنی ہے۔