جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ذریعہ معاش اور اثاثوں کے حوالے سے ایک دلچسپ بیان دیا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران میزبان نے مولانا فضل الرحمان کو کہا کہ ’آپ کے ماشاءاللہ بہت سے گھر ہیں، آپ کی جائیداد آپ کی زمینیں ہیں‘، جس پر انہوں نے فوراً جواب دیا کہ ’کوئی زمینیں نہیں ہیں‘۔
خاتون میزبان نے سوال داغا، ’تو ذریعہ معاش کیا ہے؟‘
جواباً مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ’ذریعہ معاش اللہ کی طرف سے غیبی مدد ہے‘۔
میزبان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’میں بھی غیبی مدد کی دعا کرلوں پھر‘۔
جس پر مولانا فضل الرحمان نے سورۃ آل عمران کی آیت نمبر 37 ”وَاللّٰہُ یَرۡزُقُ مَنۡ یَّشَآءُ بِغَیۡرِ حِسَابٍ“ ( اور بیشک اللہ تعالٰی جسے چاہے بے شمار روزی دے) پڑھی اور ہنستے ہوئے بولے، ’اگر وہ بے حساب دیتا ہے تو ہم کون ہوتے ہیں اس کا حساب کریں‘۔
آپ کا ذریعہ معاش کیا ہے ؟
ذریعہ معاش اللہ کی طرف سے غیبی مدد ہے ! مولانا فضل الرحمانان لوگوں سے لے لیں آپ رسیدیں pic.twitter.com/6plixXP9kE
— Muhammad Usama Ghazi (@ghaziusama) January 22, 2024
مولانا فضل الرحمان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی جا رہی ہے۔








