ننکانہ صاحب: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کل ننکانہ صاحب جائیں گے جہاں وہ ہاکی سٹیڈیم میں منعقدہ عوام کے ایک بڑے اور عظیم الشان اجتماع سے خطاب کریں گے۔ پارٹی کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف بھی قائد محمد نواز شریف کے ہمراہ ہوں گی۔ پارٹی قائد پاکستان کی معاشی خود انحصاری اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے ایجنڈے پر بات کریں گے۔ پاکستان کی ترقی کا سفر پھر سے شروع کرنے کی اپنی حکمت عملی واضح کریں گے۔








