کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے تیس سال سے کراچی میں کرائے پر رہنے والوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے اسی اور ایک سوبیس گز کے پلاٹ دینے کا اعلان کردیا ۔
کراچی گلستان جوہر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران خان ٹیسوری نے کہا کراچی اور سندھ میں مختلف ہاؤسنگ سوسائٹی والوں سے بات کرلی ہے ، پہلے مرحلے میں چھ سو کرائے داروں کو مفت پلاٹ دیں گے ۔
اس سےقبل گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں فیل ہونے والے انٹر کے طلبا کی اسکروٹنی فیس خود دینے کا اعلان کیا۔
کراچی کے طلباء کو میٹرک اور انٹر میں فیل کرنے کے معاملے کی انکوائری کرنے گورنر سندھ خود انٹر بورڈ پہنچے، چئیرمین انٹر بورڈ سے ملاقات میں نتائج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی رپورٹ طلب اور ذمے داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کردی ، اسکروٹنی فیس بھی خود دینے کا اعلان کردیا۔








