لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ اگر میں چاہوں تو 20 لوگ بھی عمران خان کے جلسے میں نہیں آسکتے۔ لندن میں پاکستانی میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان 20 لاکھ تو کیا 20 ہزار بھی نہیں لاسکتا، اگر میں چاہوں تو 20 بھی نہیں آسکتے۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر پالیسی حکومت بنائے گی میں اس پر عملدرآمد کرواؤں گا، اپنے طور پر سختی یا نرمی نہیں کرسکتا، حکومت کو نظام انصاف ، انتخابی اصلاحات اور معاشی پالیسی کے لئے نواز شریف کے وژن کے مطابق چلنا ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ لندن فیصلے کرنے نہیں نواز شریف کی ہدایات لینے آئے ہیں، بجٹ کی تیاری کی جارہی ہے، بجٹ میں نواز شریف کی سوچ کے مطابق عام آدمی کو ریلیف دینا ہے۔
اگر میں چاہوں تو 20 لوگ بھی عمران خان کے جلسے میں نہیں آسکتے، رانا ثناءاللہ








