اسلام آباد:مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاہے کہ نوازشریف کی ہدایت ہے کہ بلاول کی تیر زنی کا زیاہ دہ نوٹس نہ لیا جائے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران عرفان صدیقی نے ن لیگی قیادت پر بلاول بھٹوکی تنقید کے حوالے سے کہاکہ پیپلزپارٹی کے پاس کہنے کو کچھ نہیں،ان کی پندرہ سالہ کارکردگی میں ان کے پاس بتانے کے لیے کوکچھ نہیں ہے،اس کے برعکس ن لیگ کے پاس لوگوں کو بتانے کے لیے بہت کچھ ہے،انہوں نے کہاکہ بلاول کے بیان کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتے، نوازشریف نے ہدایت کی ہے کہ بلاول بھٹو کی تیر زنی کا زیاہ نوٹس نہ لیا جائے۔دریں اثنان لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہاکہ نوازشریف اور شہبازشریف کو مکالمے کا چیلنج مضحکہ خیزہے، پیپلزپارٹی سے مل کر پی ڈی ایم حکومت بنی تھی تاہم انہوں نے کہاکہ آصف زرداری پرانے سیاست دان ہیں ان پر تنقیدنہیں کرناچاہتا۔








