بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ، 8 فروری کے انتخابات کیلئے تیاریوں کا جائزہ

 لاہور:  مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں 8 فروری کے انتخابات کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیاگیا۔   اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف ، الیکشن سیل کے چیئرمین اسحاق ڈار نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پارٹی کی سینئر راہنما بیگم عشرت اشرف،پرویز رشید بھی شریک ہوئے ۔ پارٹی کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر، سابق وزیر قانون سینیٹر اعظم نزیر تارڑ، طلال چوہدری ، ناصر بٹ سمیت آزادجموں وکشمیر اور گلگت بلتستان سے پارٹی رہنما بھی اجلاس میں شریک تھے  ۔اجلاس میں مختلف حلقوں میں پارٹی کی سرگرمیوں پر مشاورت ہوئی۔اجلاس میں 8 فروری کے دن کے حوالے سے مختلف امور پر غور کیاگیا ۔اجلاس کو پولنگ ڈے پر پارٹی کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیاگیا ۔رہنماؤں نے اپنے اپنے حلقوں میں جاری انتظامات پر قیادت کو آگاہ کیا۔