بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک میں ویب مانٹرنگ سسٹم لگانے کی تیاریاں جاری

اسلام آباد: انٹرنیٹ کی بندش کیوں ہوئی؟ وجہ سامنے آگئی ملک میں ویب مانٹرنگ سسٹم لگانے کی تیاریاں جاری ہیں، جس کی نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بھی سسٹم لگانے کی تصدیق کردی

پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین اور دیگر صارفین بالخصوص پی ٹی آئی کے حامیوں کو حال ہی میں انٹرنیٹ کی بندش کے واقعات کا سامنا کرنا پڑا اور نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے رواں ہفتے صحافیوں کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے ’ویب مانیٹرنگ سسٹم‘ نصب کرنے کی کوششوں کی وجہ سے یہ رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی کےمطابق ملک میں انٹرنیٹ کی ترقی پر نظر رکھنے والے لوگ جانتے ہیں کہ نام نہاد ’ویب مانیٹرنگ سسٹم‘ پاکستان نے دسمبر 2018 میں عمران خان کے دور میں 18.5 ملین ڈالر کی لاگت سے حاصل کیا تھا۔
متنازع ویب مانیٹرنگ سسٹم اب عمران خان کی پی ٹی آئی کو نشانہ بنانے کا ایک آلہ بنتا جا رہا ہے، جس نے 8 فروری کے عام انتخابات سے قبل 3 ورچوئل ریلیاں کیں، بین الاقوامی سائبر سیکیورٹی واچ ڈاگ نیٹ بلاکس کے مطابق 2 ریلیاں انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے متاثر ہوئیں۔
پاکستان کی جانب سے عمران خان کی قیادت میں ویب مانیٹرنگ سسٹم کی خریداری سے متعلق رپورٹس پہلے ہی پریس میں آچکی ہیں، نیویارک میں قائم کوڈا اسٹوری اکتوبر 2019 میں اس کہانی کو توڑنے والی پہلی اشاعت تھی، اس کے بعد مقامی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں نے اس کی اطلاع دی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اس وقت فوری طور پر وضاحت پیش کی تھی اور اس منصوبے کی تصدیق کی تھی۔