بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

78 فیصد پاکستانی امیدواروں کا انتظارکرتے رہے، کوئی ووٹ مانگنے نہ آیا،سروے

اسلام آباد: گیلپ پاکستان کے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ 78 فیصد پاکستانی سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کا انتظارکرتے رہے لیکن کوئی ووٹ مانگنے نہ آیا۔
عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان نے الیکشن مہم کے حوالے سے نیا سروے جاری کیا ۔

سروے کے مطابق 78 فیصد پاکستانی سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کا انتظارکرتے رہے لیکن کوئی ووٹ مانگنے نہ آیا۔

سروے میں بتایا گیا ہے کہ 18فیصد سے امیدواروں نے رابطہ کیا اور اپنی جماعت کےلیے ووٹ مانگا۔

سروے میں 44 فیصد نے انتخابات سے پہلے سیاسی سرگرمیاں نہ ہونے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ محلے، گلیوں میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے کوئی پوسٹر یا بینر نہیں لگا البتہ 13 فیصد نے بہت سارے بینرز اور پوسٹرز جبکہ 20فیصد نے کسی حد تک زیادہ پوسٹرز اور بینرز لگنے کا بتایا۔