بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلاول کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتے، جواب دیناانتخابی عمل کا حصہ ہے،احسن اقبال

اسلام آباد(ممتازنیوز)مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہاہےکہ بلاول کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتے، جواب دیناانتخابی عمل کا حصہ ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ  بلاول بڑے شوق سے پنجاب آئیں ،وہ پنجاب کے لوگوں کے دوسوالوں کا جواب دے دیں، کہہ دیںپنجا ب کو سندھ جیسا بنائیں گے ، وہ بتائیں کہ کیاکراچی لاہور جیسا ہے، لاہورمیں کون چاہے گاکہ لاہورکراچی جیسابن جائے؟لاڑکانہ کا موازنہ میرے نارووال سے کرلیں، لاڑکانہ نارووال سے بہترہوتو سیاست چھوڑ دوں گا۔آئندہ وزیراعظم کے امیدوار سے متعلق سوال پر احسن اقبال نے کہا کہ شہبازشریف خودکہہ چکے ہیں کہ کامیاب ہوئے تو نوازشریف وزیراعظم ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے نومئی کے واقعہ سے عوام مایوس ہوکرن لیگ میںآرہے ہیں، عوام باشعورہیں کہ انہیںپتہ ہےکہ  آزادامیدوارکامیابی کے بعد کہاں بک جائیں گے۔