بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران میں دہشت گردی کی ہولناک واردات،9پاکستانی شہید،5 زخمی

تہران ،ملتان(ممتازنیوز) ایران میں دہشت گردی کی ہولناک واردات میں نوپاکستانیوں کو شہیداورپانچ کو زخمی کردیاگیا۔ میڈیارپورٹس کےمطابق ہفتہ کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے ایرانی بلوچستان کے شہر شستون(سراوان) کے گاؤں سیرکان میں ایک کوارٹر پر حملہ کرکے پاکستان کے صوبے پنجاب سے تعلق رکھنے والے نو افراد کوشہید اور پانچ کو زخمی کردیا۔شہیدہونے والے پانچ افراد کا تعلق علی پورجنوبی پنجاب سے ہے۔لواحقین کے مطابق یہ افراد ایران میں مزدوری کرتے تھے۔ تہران میں پاکستانی سفیر مدثرٹیپونے پاکستانی شہریوں کوشہیدکئے جانے کے واقعہ پر افسوس کااظہارکرتےہوئے کہاکہ پاکستان سفارتخانہ سوگوارخاندانوں کی مکمل مدد کرے گا۔