کراچی میں ملیر ایکسپریس وے کے زیر تعمیر ٹریک پر موٹر سائیکل ریس لگانے کے نتیجے میں دو نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔
ڈان نیوز کے مطابق حادثہ گزشتہ روز ملیر ایکسپریس وے کے زیر تعمیر ٹریک پر پیش آیا، واقعہ شاہ فیصل کالونی کے قریب ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
حادثے میں جاں بحق نوجوان کی شناخت 18 سالہ شایان اور 20 سالہ حسن کے نام سے ہوئی ہے، نوجوان حسن ملیر کا رہائشی اور بارہویں جماعت کا طالبعلم تھا جبکہ شایان شاہ فیصل کالونی کا رہائشی تھا۔
پولیس نے بتایا کہ حادثہ شرافی گوٹھ تھانے کی حدود میں پیش آیا اور اس کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق نوجوانوں کے لواحقین جناح ہسپتال سے قانونی کارروائی کروائے بغیر ہی لاشیں اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔








