پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے حامیوں اور ٹکٹ ہولڈرز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرنے کے لیے ہر حلقے میں عوامی اجتماعات منعقد کریں۔
اتوار کی نصف شب ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملک بھر میں پاور شو منعقد کرنے کی ہدایات بانی چیئرمین عمران خان کی طرف سے آئی ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پی ٹی آئی کو عوامی حمایت کو متحرک کرنے اور اس کا پیغام عوام تک پہنچانے کا مساوی موقع دینے کا پابند ہے۔
بانی چیئرمین عمران خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تحریک انصاف کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواران کل بروز اتوار اپنے حلقوں میں پرامن عوامی اجتماعات/ریلیوں کے انعقاد کے ذریعے باضابطہ طور پر اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں اور عوام کو 8 فروری کےانتخابات کیلئےتیار کریں۔
انتظامی… pic.twitter.com/pfBxSZ1o8b
— Barrister Gohar Khan (@BarristerGohar) January 27, 2024
پی ٹی آئی کے چیئرمین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہر حلقے کے امیدواروں کو چاہیے کہ وہ اپنے انتخابی نشان کی تشہیر کریں تاکہ لوگ جان سکیں کہ ووٹ کس کو دینا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کے لیے پرامن مہم ہر شہری کا قانونی اور آئینی حق ہے۔
یہ پہلا موقع ہوگا جب پارٹی 9 مئی احتجاج کے بعد سڑکوں پر پاور شو کا اہتمام کرے گی۔








