بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی نے منشور کا اعلان کردیا، وزیراعظم کا انتخاب براہ راست ، اسمبلی کی مدت 4 سال کریں گے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے منشور کا اعلان کردیا، جس کے مطابق وزیراعظم کا انتخاب براہ راست ہوگا۔ بیرسٹر گوہر کے مطابق ہمارے منشور کا مقصد کرپشن کی داستانوں کو کم کرنا ہے ، ہم کرپشن سے پاک پاکستان کی طرف جائیں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر خان نے منشور کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ نیا پاکستان نیا تبدیلی کا نظام ہمارے منشور کا حصہ ہے ، ایک جمہوری حکومت میں وزیر اعظم پاور کا منبع ہوتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت میں آ کر آئینی ترامیم کرے گی کہ وزیراعظم کا انتخاب چند ایم این ایز کی بجائے ڈائریکٹ عوام کرے یعنی وزیراعظم عوام کی مرضی سے منتخب ہو کر آئے گا۔
اس حوالے سے بیرسٹر گوہر نے مزید بتایا کہ ہم اسمبلی کی مدت 5 سال سے کم کر کے 4 سال کریں گے۔ سینیٹ کی مدت پانچ سال کریں گے ، سینیٹ میں بھی ریفارمز لائیں گے ، آدھے سینیٹر براہ راست منتخب ہوں گے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ اقتدار میں آکر عوام کے بنیادی حق کیلئے کریمنل پروسیجر کو تبدیل کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جس ٹیم نے چھ ماہ میں منشور کو تیار کیا وہ سامنے نہیں بیٹھ سکے ، ہمیں منشور دینے میں دشواری ہے تو پارٹی کیلئے اور کیا مشکلات ہوں گی۔
پی ٹی آئی منشور سے متعلق بیرسٹر گوہر نے مزید بتایا کہ ہمارا سلوگن ’ ایک قوم ایک جیسے قانون، سب ہوں گے برابر ’ ہے۔ ریاست مدینہ میں مدینہ جیسے قانون ہوں ، ہمارے سول اور کریمنل پی ایل ڈی قوانین بہت مشکل ہیں۔