بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  ماضی کی طرح خدمت کروانی ہے تون لیگ کو سادہ اکثریت دیں،اسحاق ڈار کی عوام سے اپیل

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے کہاہے کہ ہم نے اپنے منشورمیں بہت حقیقت پسندانہ اہداف طے کئے ہیں،عوام سے اپیل ہے کہ  ہم سے ماضی کی طرح خدمت کروانی ہے توسادہ اکثریت دیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ سادہ اکثریت ملے گی تو حکومت دباو کے بغیرکام کرسکے گی ۔انہوں نے کہاکہ  حکومت ملنے پر ن لیگ کی ترجیح معیشت ہوگی،معیشت کا پہہ چلے گا تو روزگاربڑھے گااور مہنگائی میں کمی ہوگی ،مالیاٹی ڈسپلن کے بغیر مسائل ختم نہیں ہوں گے،انہوں نے کہاکہ22 ماہ میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پرلانے کا وعدہ کیاہے،  ہم نے کوشش کی ہے کہ ایسا کوئی ہدف نہ رکھیں جسے پورا نہ کرسکیں۔انہوں نے کہاکہ  2013 کے مقابلے میں کئی زیادہ کٹھن ہیں، ماضی میں دہشت گری اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر کامیابی سے قابوپایا ۔