بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہم غلام،جھوٹے اور کرپٹ مافیا کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے،عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے کہاکہ سیالکوٹ اقبال کے شاہینوں کا شہر ہے، یہاں باشعور اور غیرت مند پاکستانی بستے ہیں،شاعر مشرق علامہ اقبال نے ہمیشہ خودی اور آزادی کا پیغام دیا،ایک بیرونی سازش ہوئی اور پاکستان کے کرپٹ ترین لوگوں کو ہم پر مسلط کر دیا گیا،

پاکستان تحریک انصاف کے میڈیاسیل کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کاکہناتھاکہ ہم غلام،جھوٹے اور کرپٹ مافیا کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے،یہ امپورٹڈ حکومت نامنظور ہے،قوم اس غلامی اور ظلم کو قبول نہیں کرتی،انہوں نے کہاکہ پاکستان کی حقیقی آزادی کی جدوجہد میں قوم میرے ساتھ نکلے،14

مئی کو شام 6 بجے میں شہرِ اقبال سیالکوٹ میں آپ کے پاس آرہا ہوں،انشااللہ سیالکوٹ میں تاریخی جلسہ ہو گا،آپ سب شرکت کریں،انشاءاللہ 14 مئی کی شام کو سیالکوٹ میں اپنی عوام کے پاس پہنچ کر مزید دل کی باتیں کروں گا